Site Loader
    1. https://www.urducomputer.com/learn-complete-ms-word-%d8%a7%db%8c%d9%85-%d8%a7%db%8c%d8%b3-%d9%88%d8%b1%da%88/
    1. MS Wordجس کا پورا نام Microsoft Wordہے اسے ورڈ(Word) کےنام بھی جانا جاتا ہے ۔ یہ ایک ایسا اپلیکیشن سافٹ وئیر (Application Software) ہے جس کا استعمال letters, essay, statement, Report کی طرح Text Based ڈاکو مینٹ (Document) بنا نے کیلئے اس کا استعمال ہوتا ہے۔MS Wordیہ ایم ایس آفس کا ہی سافٹ وئیر ہے جس کو مائکرو سافٹ (Microsoft)کمپنی نے بنایا ہے ۔یہ سافٹ وئیر دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہو نے والا ہے ۔
      ایم ایس ورڈ کو کیسے open کریں؟How to open MS word

    1. پہلا طریقہ
      سب سے پہلے ونڈو ز اسٹارٹ بٹن پر کلک کریں یہ آپ اپنے کمپیو ٹر کے بائیں طرف نیچے والے کونے میں ملے گا یہ آپریٹنگ سسٹم کے منحصر ہے یعنی الگ الگ ونڈو (Window) کے حساب سے اس کی شکل الگ ہو سکتی ہے
      اس کے بعد آل پروگرام(All program) پر کلک کریں۔(ونڈو7)
      آل پروگرام پر کلک کرنے کے بعد مائیکرو سافٹ آفس پر کلک کریں ۔
      اس کے بعد جو مینو آپ کی سامنے آئیگا اس میں مائیکرو سافٹ آفس ورڈ پر کلک کریں۔پھر مائیکرو سافٹ ایم ایس ورڈ آپ کے سامنے open ہو جائے گا
      دوسرا طریقہ
      سب سے پہلے ونڈو اسٹارٹ بٹن پر کلک کریں
      سرچ باکس (search box) میں word یا MS word لکھیں۔
      اس کے ایم ایس ورڈ آپ کے سامنے کھل ( Open ) ہو جائے گا۔
      تیسرا طریقہ
      سب سے پہلے ونڈو کی اور اس کے ساتھ آر (window key+R)دبائیں۔
      اس کے بعد آپ کے پاس ایک سرچ باکس کھل کر آئے گا اسے ونڈو رن باکس (window Run box) کہتے ہیں ۔

    1. اس سرچ باکس (Search box) میں آپ کو winwordیاWINWORD لکھنے کے بعد اوکے (OK) یا پھر کی بورڈ سے Enter دبائیں اس کے بعد آپ کے سامنے ایم ایس ورڈ open ہو جائےگا۔
    1. ایم ایس ورڈ میں کل 9 مینو ہوتے ہیں۔
  1. 1-ایم ایس ورڈ میںفائل مینویا ٹیب کا استعمال (Use of (File menu) tab in MS word)

    یہ مینو بار کا سب سے پہلا مینو ہو تا ہے جس میں فائل سے متعلق آپشن (Option) ہو تے ہیں جسے:- 
    New :اس کا استعمال ایک نیا پیج بنانے کیلئے کیا جاتاہے اس پر کلک کرنے سے ایک نیا پیج کھل جاتا ہے ۔ اس کی شارٹ کٹ کی کنٹرولاور این بٹن کو ایک ساتھ (ctrl+N) کلک کرنا ہے۔
    Open اس سے ہم اپنی محفوظ (save ) فائل یعنی جو فائل ہم نے پہلے سے save کر رکھی ہے اس کو ہم کھو ل سکتے ہیں۔ اس کی شارٹ کٹ کی کنٹرول اور او بٹن کو ایک ساتھ (ctrl+O) کلک کرناہے۔
    Save: اس کے ذریعہ ہم اپنی موجودہ فائل کا نام اور جگہ متعین کر کے محفوظ (save)کر سکتے ہیں ۔ اس کی شارٹ کٹ کی کنٹرول اور ایس بٹن کو ایک ساتھ (ctrl+S) کلک کرناہے۔

Save as: اس کا استعمال م محفوظ (save) کی گئی فائل کو کسی اور نام سے یا کسی اور ڈرائیو میں محفوظ (save)کرنے کیلئے کیا جاتا ہے اہم فائل کو ہمیشہ save as ہی کرنا چاہئے یہ ایک بہت ہی اچھا ٹول ہے اس کی شارٹ کٹ کی (Ctrl+F12)
Print: اس کے ہم فائل کی پرنٹ نکال سکتے ہیں۔
Share: اس کے ذریعہ فائل کسی اور جگہ بھیجا جا سکتا ہے ۔
Export: اس کےفائل کو اکسپو رٹ کیا جا تا ہے یہ بھی save کرنے کا ایک طریقہ ہے ۔
Close: اس پر کلک کر نے سے موجودہ پیج بند ہو جائےگا۔

2-ایم ایس ورڈ میں ہوم مینویا ٹیب کا استعمال (Use of home tab in MS word)
ایم ایس ورڈ میں ٹیکسٹ کو ایڈٹ کرنے کیلئے کئی ٹول کو کئی جگہوں پر سیٹ کیا گیا ہے ان جگہوں کو ٹیب کہتے ہیں آپ انہیں مینو کے نام سے بھی جانتے ہیں
ایم ایس ورڈ کو آپ Alt +H دبا کریا ماؤس کے ذریعہ بھی activate کر سکتے ہیں عام طور پر یہی مینو کھلا رہتا ہے ۔
ایم ایس ورڈ کے ہوم بٹن میں پانچ گروپ ہوتے ہیں (Editing, Styles, Paragraph, Font, Clipboard) آئے اب ان کے کاموں کے بارے میں جانتے ہیں ۔
کلپ بورڈClipboard
یہ ایک اسٹورج ہو تی ہے اس میں آپ کے ذریعہ کٹ یا کاپی کیا گیا ڈیٹا save رہتا ہے جب تک آپ اس ڈیٹا کو کہیں اور پیسٹ نہیں کر دیتے یہ ڈیٹا کلپ بورڈ میں ہی رہتا ہے جب سسٹم بند ہو جاتا ہے تو ڈیٹا اپنے آپ ختم ہو جاتا ہے ۔
فونٹ font
اس کے ذریعہ آپ الفاظ کی ہیئت سائز اور کلر وغیرہ کر تبدیل کر سکتے ہیں۔
پیرا گرافParagraph
اس کے اندر پیرا گراف کو سیٹ کرنے سے متعلق کمانڈ ہوتے ہیں اس کے ذریعہ آپ پیراگراف کی دائیں ،بائیں یا بیچ میں کر سکتے ہیں ان کے درمیان کی سائز ک اور نمبر یا بلٹ وغیرہ اوردیگر قسم کی تبدیلی اپنے مطابق کر سکتے ہیں۔
اسٹائل Styles
اس کے اندر پہلے سے کچھ بنی بنائی ڈاکومنٹ اسٹائل ہوتی ہے جس کے اندر فونٹ ،سائز ،کلراور ہڈنگ وغیرہ پہلے سے سیٹ ہو تا ہے ۔
ایڈٹنگEditing
اس کے اندر تین کمانڈ ہوتے ہیں پہلا فائنڈ کمانڈ(Find command ) : جس کے ذریعہ ڈاکو منٹ میں موجود کسی بھی الفاظ کو آسانی سے تلاش کیا جا سکتا ہے ۔دوسرا رپلیس کمانڈ (Replace command): اس کمانڈ کے ذریعہ آپ ڈاکومنٹ میں موجود کسی بھی الفاظ کی جگہ دوسرے الفاظ کو تبدیل کر سکتے ہیں اس کے اندر آپ ایک ہی بار لکھنا پڑتا ہے ۔تیسرا سیلکٹ کمانڈ (Select command) : اس کے ڈاکو منٹ کو سیلکٹ کیا جاتا ہے۔

3-ایم ایس ورڈ میں انسرٹ مینویا ٹیب کا استعمال (Use of insert tab in MS word)
انسرٹ ٹیب کےچند گروپ ہیں جن کے کاموں کو مندرجہ ذیل میں واضح کرنے کی کوشس کی گئی ہے ۔
پیج (Pages)
پیج گروپ میں تین کمانڈ ہو تی ہیں ۔پہلا Cover pageان کے ذریعہ ڈاکومنٹ کے کور پیج جو پہلے سے بنے بنائے ہوتے ہیں ان میں سے اپنی من پسند کا کور پیج منتخب کر کے انسرٹ کئے جاتے ہیں ۔دوسرا Blank page ہے جس کےذریعہ کرسر کے جگہ سے پیج کو خالی چھو ڑا جاتا ہے یعنی ایک پیج کا اسپس ہو جاتا ہے۔اور تیسرا Page break ہےاس کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے موجودہ جگہ کو چھوڑ کر نیا پیج اختیار کرنا ہو ۔
ٹیبل (Tables)
اس کا استعمال ڈاکومنٹ کے اندر ٹیبل کو داخل کرنےکیلئے کیا جاتا ہےاس کے اندر بنی بنائی ٹیبل بھی استعمال کر سکتے ہیں اسے Quick tab کہتے ہیں اور آپ اپنے پسند کی ٹیبل بھی بنا سکتے ہیں ۔
IIIustrations
اس کے گروپ کا استعمال ڈاکو منٹ کے اندر گرافک کو داخل کرنے کےلئے کیا جا تا ہے اس کے اندر موجود کمانڈ کا استعمال کر کے آپ ڈاکو منٹ کے اندر الگ الگ قسم کے گرافک insert کر سکتے ہیں جیسے picture, clip art, chart, ready-made shape وغیرہ۔
لنک link
اس کے اندر موجود کمانڈ کا استعمال ڈاکو منٹ کے اندر لنک کو داخل کرنے کے لئے ہوتا ہے ۔یعنی جس پر کلک کرنے پر اس پیج پر پہنچ جائیں گے۔اس میں تین طرح کے لنک ہو تے ہیں پہلا hyperlink دوسرا bookmark اور تیسرا Cross-reference ہے۔
ہیڈر اور فوٹرHeader & Footer
اس کے اندر موجود کمانڈ کا استعمال کرکے ڈاکومنٹ کے اندر ہیڈر اور فوٹر کی شکل میں پیج نمبر ، ہیڈنگ وغیرہ ڈال سکتے ہیں اور آپ اپنا خود کا ہیڈر اور فوٹر بھی بنا سکتے ہیں۔
ٹیکسٹ Text
اس کے اندر موجود کمانڈ کا استعمال کرکے ڈاکومنٹ کے اندرمختلف قسم کے text داخل کئے جا سکتے ہیں تاریخ دی جا سکتی ہے ، کسی بھی آبجکٹ کو یعنی اسی وقت کوئی شیپ بناکر notepad وغیرہ سے سیدھے اس کے اندر داخل کیا جا سکتا ہے اسی طرح پیراگراف کے پہلے لفظ کو بڑا کر سکتے ہیں اسی طرح کی دیگر چیزیں ۔
سیمبل Symbol
اس کے اندر دو کمانڈ ہوتے ہیں پہلا Equation جس کا استعمال ریاضی کےمساوات کو داخل کرنے کیلئے ہوتا ہے دوسرا symbol اس کے الگ الگ قسم کے نشانات داخل کئے جا سکتے ہیں۔


ایم ایس ورڈ میں ڈیزائن مینویا ٹیب کا استعمال (Use of Design tab in MS word)
اس مینو کے اندر دو گروپ ہے اور اس کے اندر الگ الگ کمانڈ ہوتے ہیں اسے Alt+G دبا کر یا ماؤس کے ذریعہ کھولا جا سکتا ہےمندرجہ ذیل میں دونو ں گروپ کے کمانڈ کو واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ڈاکو منٹ فارمیٹنگ Document Formatting
اس گروپ میں تھیم (Themes) کا کمانڈ ہو تا ہے جو پہلے بنے بنائے ہو تے ہیں اور ہر تھیم کا الگ الگ ہیڈنگ ،فونٹ سائز وغیرہ پہلے سے طے شدہ ہو تاہے اور اگر آپ چاہیں تواس کے اندر کلر ،پیراگراف کی اسپیس اور فونٹ اپنے مطابق بھی تبدیلی کر سکتے ہیں ۔
پیج بیک گراؤنڈ Page background
اس گروپ کے اندر تین کمانڈ ہو تے ہیں پہلا واٹرمارک(Watermark) جس کے اندر الفاظ کے نیچے پیج پر کچھ لکھا ہو تا ہے کچھ تو پہلے سے بنے ہو تے ہیں اور آپ اپنے مطابق اس کے اندر لکھ سکتے ہیں ۔دوسرا پیج کلر (Page color) اس کمانڈ کے ذریعہ آپ اپنے پیج کو کلر دے سکتے ہیں اور تیسرا پیج باڈر ہے جس کے ذریعہ آپ اپنے پیج کے باڈر کو سیٹ کر سکتے ہیں۔


ایم ایس ورڈ میں لے آؤٹ مینویا ٹیب کا استعمال (Use of Layout tab in MS word)
اس مینو یا ٹیب کے اندر تین گروپ ہیں جن کےکاموں کو مندرجہ ذیل میں واضح کرنے کوشش کی گئی ہے اس مینو کو (Alt + P)یا ماؤس کے ذریعہ کھو ل سکتےہیں۔
پیج سٹپ Page setup
پیج سٹپ گروپ کے اندر Margin, Orientation, size, page break, line break وغیرہ جیسی کمانڈ ہو تی ہے اس کے علاوہ لائن نمبر کے ذریعہ ہر ایک لائن کو نمبر بھی دے سکتے ہیں ۔
پیراگراف Paragraph
اس طرح کا ایک پیراگراف گروپ ہوم مینو میں بھی ہو تی ہے لیکن اس کا اور اِس کا کام بالکل الگ ہے اس کے ذریعہ آپ ڈاکو منٹ میں موجود ہر کسی خاص پیراگراف کی انڈنٹ(Indent) یعنی وہ پیراگراف کتنا دائیں یا بائیں طرف ہو گا ٹھیک اسی طرح اسپیسنگ (Spacing) کی جا تی ہے لیکن اسپیسنگ اوپر سے نیچے کی طرف کی جاتی ہے ۔
اَرینج Arrange
اس کے اندر موجود کمانڈ کے ذریعہ ڈاکو منٹ کے اندر انسرٹ گرافک کی position اور Align وغیرہ کو Arrange کیا جاتا ہے۔


ایم ایس ورڈ میں رفرینس مینویا ٹیب کا استعمال (Use of References tab in MS word)
اس مینو کے اندر چھ(6) گروپ ہیں اور ہر ایک کے اندر اپنےالگ الگ کمانڈ ہیں اس مینوکو Alt+ S یا ماؤس کے ذریعہ کھول سکتےہیں مندرجہ ذیل میں ان کے کمانڈ کو واضح کرنےکی کوشش کی گئی ہے ۔
کنٹنٹ کا ٹیبل Table of Contents
یہ ایک بہت ہی بہترین کمانڈ کا گروپ ہے اس کے ذریعہ آپ پوری فہرست تیار کر سکتے ہیں جس طرح کتاب کےشروع میں ہر ایک سبق کی فہرست ہو تی ہے اور اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ہم اس فہرست میں سے جس سبق کو پڑھنا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں گے تو اس خاص سبق پر پہنچ جائیں گے۔
فوٹ نوٹسFootnotes
اس کے موجود کمانڈ کے ذریعہ دیگر جانکاری اور حاشیہ(supplement)بھی جوڑ سکتے ہیں جس کی وجہ سے وہ چیز اور زیادہ قابل اعتماد ہوجاتی ہے ۔فوٹ نوٹس اور انڈنوٹس (Footnote & End-note) ڈاکومنٹ کے آخر میں جوڑا جاتاہے ۔
Citations & Bibliography
اگر آپ کے ڈاکومنٹ میں کسی اورکا کام شامل ہے یا پھر اپنے ڈاکومنٹ میں موجود مراجع اورمصادر کو بتانا چاہتے ہیں تب اس گروپ کا استعمال ہو تاہے ۔
کیپشن (Caption)
اگر آپ کے ڈاکو منٹ میں تصویر بھی ہے تو آپ کیپشن (Caption) کے ذریعہ ہر ایک تصویر کو اس کا نام دے سکتے ہیں جس سے تصویر کو سمجھنے میں آسانی ہو تی ہے ۔جس طرح ڈاکومنٹ میں Table of Content بناتے ہیں اسی طرح کیپشن(Caption) کے ذریعہ Table of Figures تیار کر سکتےہیں اس ٹیبل کا کام ڈاکو منٹ میں موجود سبھی تصاویر کو ایک فہرست میں رکھنا ہو تا ہے۔
انڈکسIndex
اس کے ذریعہ آپ ہر ایک صفحہ کے لئے الگ الگ انڈکس(index) بھی بنا سکتے ہیں جس طرح table of index بناتے ہیں جو پورے ڈاکومنٹ کے لئے ہو تا ہے اسی طرح آپ ایک صفحہ یا موضوع کے لئے انڈکس(index) بھی بنا سکتے ہیں جسے آپ list of topic کہہ سکتے ہیں۔
Table of Authorities
آپ اپنے ڈاکو منٹ میں Table of Authorities بھی بنا سکتے ہیں یعنی جن مراجع اور مصادر کا آپ استعمال کیا ہے ان سبھی کی ایک فہرست بنا سکتےہیں ۔


ایم ایس ورڈ میں میلنگس مینویا ٹیب کا استعمال (Use of Mailing tab in MS word)
اس مینوکو Alt+ M یا ماؤس کے ذریعہ کھول سکتےہیں اس مینو کے اندر پانچ(5) گروپ ہیں اور ہر ایک کے اندر اپنےالگ الگ کمانڈ ہیں مندرجہ ذیل میں ان کے کمانڈ کو واضح کرنےکی کوشش کی گئی ہے ۔
کِرییٹCreate
اس گروپ کے ذریعہ آپ ڈاکو منٹ میں Labelsاور Envelopes بنا سکتےہیں جیسے Mailing address labels اور File folder labels وغیرہ ۔
اسٹارٹ میل مرجStart mail merge
اس گروپ کے ذریعہ آپ میل مرج کی کام شروع کر سکتے ہیں او ر آپ یہاں سے جن کو میل بھیجنا چاہتے ہیں ان کو جوڑ سکتے ہیں ۔ اس کی مکمل تفصیلات جاننے کےلئے یہاں کلک کریں۔
Write & Insert Fields
جب آپ اوپر کے دونوں گروپ کا کام ختم کر لیتے ہیں تب اس گروپ کا کام آتا ہے نہیں تو آپ اس گروپ کا استعمال الگ سے نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ اس کے کمانڈ اکٹیو (Active) نہیں ہو تے ہیں اس گروپ کے ذریعہ آپ اپنے میل میں اضافی چیزیں داخل کر سکتے ہیں کسی خاص میلنگ پتہ(Mailing address) کو Block کر سکتےہیں اور آپ Greeting line جوڑ سکتے ہیں وغیرہ۔
Preview Results
جب آپ کا میل مرج کا کام پورا ہو جاتاہے تو اس میں موجودکمانڈ کے ذریعہ آپ اس کا Preview دیکھ سکتے ہیں ۔
Finish
اس کے ذریعہ آپ میل مرج کے کام کو ختم کرتے ہیں۔


ایم ایس ورڈ میں ریوو مینویا ٹیب کا استعمال (Use of Review tab in MS word)
اس مینوکو Alt+ R یا ماؤس کے ذریعہ کھول سکتےہیں اس مینو کے اندر آٹھ(8) گروپ ہیں اور ہر ایک کے اندر اپنےالگ الگ کمانڈ ہیں مندرجہ ذیل میں ان کے کمانڈ کو واضح کرنےکی کوشش کی گئی ہے ۔
پررفنگProofing
اس گروپ کے اندر بہت ہی اہم کمانڈ ہیں جسے اسپیلنگ اور گرامر (Spelling & Grammar ) جس کے ذریعہ آپ ڈاکومنٹ کے غلط لکھے ہو ئے الفاظ کا املا درست کر سکتے ہیں اور ان کےگرامر کو صحیح کر سکتے ہیں اور Thesaurus کے ذریعہ اس کے مثل الفاظ کو ڈھونڈ سکتے ہیں ۔
لینگویج Language
اس کے اندر موجود Translate کمانڈ کے ذریعہ دوسری زبان میں ترجمہ کر سکتےہیں ۔
کمنٹسComments
ڈاکومنٹ میں موجود کسی خاص الفاظ یا جملے کے بارے میں آپ کچھ الگ لکھنا چاہتے ہیں تو اس وقت ان کمانڈ کا استعمال کیا جاتاہے ۔
ٹریکنگ Tracking

اگر آپ اپنے سسٹم کو دوسرے صارف کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں تو ٹریکٹنگ گروپ آپ کے لئے بہت کام کر سکتا ہے جب کسی ورڈ ڈاکومنٹ کے اندر ٹریکنگ لگایا جاتاہے تو اس ڈاکومنٹ میں ہو نے والی تبدیلیوں کو آپ ٹریکنگ کے ذریعہ جان سکتے ہیں ایم ایس ورڈ ان ہونے والی تبدیلیوں کو الگ سے دکھاتاہے یہ کمانڈ زیادہ multi user system میں بہت کام آتاہے ۔
Changes
اس کمانڈ کے ذریعہ ڈاکومنٹ میں ہو نے والی تبدیلی کو منظوری دینے یا دینے کا کام لیا جاتاہے یعنی اگر ماننا ہے تو Accept کر لیا جاتاہے ورنہ Reject کر دیا جاتاہے
Compare
اس کمانڈ کے ذریعہ ایک جیسے دو ڈاکومنٹ میں موازنہ کیا جاتا ہے ۔
Protect
اس کمانڈ کے ذریعہ آپ اپنے ڈاکو منٹ کو محفوظ کر سکتے ہیں یعنی پاسورڈ(Password) کے ذریعہ صرف پڑھنے کے قابل (Readable ) بنا سکتے ہیں ایسا کرنےپر آپ کے علاوہ لوگ صرف پڑھ سکتے ہیں اور کوئی بھی تبدیل نہیں کر سکتےہیں۔

ایم ایس ورڈ میں ویو مینویا ٹیب کا استعمال (Use of View tab in MS word)
اس مینوکو Alt+ W یا ماؤس کے ذریعہ کھول سکتےہیں اس مینو کے اندر پانچ(5) گروپ ہیں اور ہر ایک کے اندر اپنےالگ الگ کمانڈ ہیں مندرجہ ذیل میں ان کے کمانڈ کو واضح کرنےکی کوشش کی گئی ہے
Views
اس کے اندر موجودکمانڈ کے ذریعہ ڈاکومنٹ کو پرنٹ یا پبلش کرنے سے پہلے الگ الگ طریقوں سے دیکھ سکتے ہیں اس گروپ میں پانچ کمانڈ ہو تے ہیں پہلا ریڈ موڈ(Read Mode) اس کے ذریعہ آپ ڈاکومنٹ Reading layout میں دیکھ کر اس کو پڑھ سکتےہیں ۔ دوسرا پرنٹ لےآؤٹ(Print layout ) اس کےذریعہ آپ ڈاکومنٹ کو بالکل اس طرح دیکھ سکتے ہیں جیسے وہ پرنٹ ہو نے کےبعد دکھے گا۔تیسراویب لےآؤٹ(Web layout)اس کے ذریعہ آپ پورے ڈاکومنٹ ویب پیج کی طرح ایک ہی پیج میں دکھائی دینے لگتاہے اور سائڈ بار(Side bar) دکھائی نہیں دیتاہے۔چوتھاآؤٹ لائن(Outline) اس کے ذریعہ پورا ڈاکومنٹ آؤٹ لائن کی طرح دکھائی دیتا ہے اور ہر ایک پیراگراف لسٹ کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ پانچواں کمانڈڈراف(Draft) ہے اس کے اندر ڈاکو منٹ ڈراف کی طرح دکھائی دیتا ہے اس ہڈر اور فوٹر(header & Footer) دکھائی نہیں دیتا ہے۔
Show
اس کے اندر موجود رولر کمانڈ کو Enable کرنے پر ایک رولر دکھنے لگتاہے جس سے آپ مارجن کو دکھ سکتے ہیں اور تبدیل کر سکتےہیں اور grid-lines کے ذریعہ نیچے چوکور لائن بن جاتی ہے ۔
Zoom
اس کے اندر موجود کمانڈ کے ذریعہ ڈاکومنٹ کو الگ الگ طریقے دیکھا جا سکتا ہے
Window
اس کے ذریعہ آپ ڈاکو منٹ میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے ڈاکومنٹ میں جا سکتے ہیں۔
Macros
اگر آپ کو کسی ایک چیز بار بار لکھنا پڑتا ہے تو اس وقت اس کا استعمال ہو تا ہے اسے کی بورڈ شارٹ کٹ کے ذریعہ جوڑ دیا جاتا ہے اور جب اسے دوبارہ لکھناہوتو صرف شارٹ کٹ دبانے سے وہی چیز دوبارہ لکھی مل جائےگی۔

اس کے اندر ایم ایس آفس کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے امید ہے کہ آپ کو سمجھ میں آگئی ہو گی اگر کوئی سوال ہے تو کمنٹ میں لکھ سکتے ہیں۔

Post Author:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *