Site Loader
how work computer کمپیو ٹر اپنا کام کیسے کرتا ہے؟

کمپیو ٹر اپنا کام کیسے کرتا ہے؟

کمپیوٹر آپ کے ذریعہ دئے گے ڈیٹا کو فراہم(Arrange)کرکے  ایسی معلومات میں تبدیل کر دیتا ہے جو کہ ہمارے روزانہ کے کاموں کیلئے زیادہ مفید ثابت ہوتاہے۔ فرض کیجئے آپ کے پاس ٹیلی فون ڈائرکٹری ہے اور آپ کے پاس کسی خاص شخص کا ٹیلی فون نمبر بھی ہے لیکن پتہ معلوم نہیں ہے اگر دہلی کی ٹیلی فون ڈائرکٹری سے یہ پتہ ڈھونڈنا ہو تو ہو سکتا ہے کہ تقریبا ہزار  صفحات میں سے کسی ایک میں آپکو پتہ ملے اس کام میں شاید دس دن بھی لگ جائیں لیکن اگر  یہی ڈائرکٹری کمپیو ٹر  میں کسی  ڈیٹا بیس (Database) سافٹ وئر جیسے کہ (D-BASE III)  میں بنی ہوئی  ہو تو آپ کو صرف ایک منٹ میں یہ  معلومات  فراہم ہو سکتی ہے.

 Computer

  پوری کی پوری ڈائرکٹری ایک ہی ڈسک میں کئی بار کاپی کی جاسکتی ہے اور ایک ہی کمانڈ کی بدولت  آپ کو آپ کی معلومات حاصل ہو سکتی ہے  اگر اسی ڈائرکٹری سے قطب   انکلیو میں رہنے والے سبھی  انصاری خاندان  کے ٹیلی فون نمبر اور پتے معلو م کرنے ہو ں  تو  ۵  منٹ میں فہرست تیا ر ہوکر  پرنٹ کی ہو ئی مل جائے گی ۔

https://www.urducomputer.com

موٹے  طور  اگر کمپیو ٹر میں اعداد شمار کر کے ڈال دیا جائیں  تو کمپیو ٹر ان کو ترتیب دے کر  اس طرح  کی معلو مات ( Information)  میں تبدیل کر دیتا ہے  جسے ہم اپنے روز مرہ کے کام کیلئے استعمال میں لا سکتے ہیں کمپیو ٹر  معلو مات فراہم کر نے میں کئی طرح سے مدد کرتا ہے جیسے کہ اعداد و شمار کو جمع  کرکے  ان پٹ یو  نٹ ( Input Unit)  کے ذریعہ ڈسک میں جمع کر نے میں انھیں منظم کر کے محفوظ  کرنے میں اور پھر ان کے ذریعہ رپوٹ  بنانے یا نتائج حاصل کرنے میں ۔ اس طرح  ہم کہہ سکتے ہیں کہ کمپیوٹر اعداد و شمار وصول کر کے ان پر منطق اور حسابی انداز سے آپر یشن کرتا ہے اور اس طرح انہیں انسان کیلئے قابل  استعمال پرو سیسنگ  یونٹ (CPU) کے ذریعہ مرتب کیا جاتا ہے اور آوٹ پٹ یو نٹ کے ذریعہ معلومات کی شکل میں پیش کیا جا سکتا ہے ۔

کمپیو ٹرکی میمو ری (RAM) میں ڈیٹا  کو مرتب انداز میں رکھا جاتا ہے ریم کو آپ ایسی  الماری  کی طرح مان سکتے میں جس میں مربع کی شکل میں خانے بنے  ہوں ہر خانے کا ایک سیر یل  نمبر ہو تا ہے جس کو اس کا پتہ کہتے ہیں  کمپیو ٹر میں اگر ڈیٹا کو مربع کی شکل میں نہ رکھا جائے تو بعد میں جسے ڈھونڈ نے  کیلئے بہت زیدہ محنت کرنی  پڑے گی  ڈاک خانے  میں جب خطوط کی چھنٹائی (Sorting)  کی جاتی ہے تو اس طرح کی الماری کا ہی استعمال کیا جاتاہے اس میں بیسیوں خانے بنے ہو تے ہیں جس میں ہر ایک پر کسی نہ کسی شہر کا نام لکھا ہو تا ہے پوسٹ مین خط  پہ پتا پڑھ کر اس خط کو متعلقہ شہر  کے خانے میں ڈال دیتا ہے پوسٹ مین کو پتا ہوتا ہے کہ کون سا خانہ  کس شہر کا ہے کمپیو ٹر کی میموری میں ایک ڈیٹا رکھنے کیلئے ایک خانہ (Cell) ہو تا ہے کسی بھی پروگام میں احکامات کی ایک  سیریز ہو تی ہے ہر حکم کو پہلے میموری میں رکھا جاتاہے اور وہاں سے اے ایل یو (Arithmetical & Logical Unit) لے  جایا جاتاہے اے ایل یو کا ایک حصہ خازن (Accumulator) ہو تا ہے جہاں احکام کے مطابق  سبھی حساب   کتاب نپٹائے جاتے ہیں اور آپریشن مکمل ہو  نے کے بعد ان کے ما حصل پھر سے میموری میں واپس بھیج دئے جاتے ہیں ۔ ایکیو لیٹر میں ایک وقت میں صرف ایک ہی عدد رہ سکتی ہے ۔ کمپیو ٹر  کو دئے جانے والے ہر حکم کو ایک کمپیو ٹر لفظ مانا جاتاہے یہ لفظ 12   بِٹوں سے بنا ہو تاہے فرض کر لیجئے کہ ہمارے کمپیو ٹرکی میمو ری میں 1024 کمپیو ٹر الفاظ کو جمع کیا جاسکتاہے 12 بٹوں میں سے پہلے  4 کے ذریعہ کیا آپریشن کیا جانا ہے یہ بتلا یا جاتا ہے اور آخری 8 کے ذریعہ اس میموری کا نمبر بنایا جاتاہے  جہاں متعلقہ عدد محفوظ ہے

Post Author:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *