Site Loader

کمپیو ٹر  کے خاص حصے (Main Part of Computer)

آپ کا پرسنل کمپیو ٹر مختلف چیزوں (Parts) کی ااتماعی شکل ہے جو ایک ساتھ مل کر ایک ٹیم کی طرح   کام کرتے ہیں ۔ اس میں سے کچھ حصے تو بے حد ضروری ہیں  لیکن کچھ وسرے (Parts)  ایسے ہیں جو کمپیو ٹر کی عملی قوت کو مزید بہتر بناتے ہیں ۔ کمپیو ٹر کے خص حصے درج ذیل ہیں ۔

بنیادی حصے (Basic Parts)

  • کمپیو ٹر یو نٹ (System Unit )
  • مانیٹر (Monitor)
  • تختہ کلید (Keyboard)
  • فلاپی ڈسک ڈرائیو(Floppy Disk Drive)
  • ہارڈ ڈسک ڈرائیو(Hard Disk Drive)

اضافی (Optional)

  • ماؤس (Mouse)
  • پرنٹر(Printer)
  • اسکینر(Scanner)
  • سی ڈی ڈررائیو(CD Drive)

سسٹم یونٹ یا خاص کمپیو ٹر (System Unit/Main Computer)

پرسنلکمپیوٹر کے سبھی کاموں کو سسٹم یونٹ ہی قابو کرتا ہے کمپیو ٹر یو نٹ کے پچھلے حصے میں لگی کیبل کا بجلی سپلائی سے جوڑنے پر تختہ کلید ، مانیٹر ، ماؤس، پرنٹروغیرہ کا کمپیو ٹر سے تعلق ہو جاتاہے اس کے ساتھ ساتھ ہارڈ ڈسک ، فلاپی ڈرائیو اور سی ڈی ڈرائیو بھی اسی یونٹ کے اندر ہو تے ہیں۔

کمپیو ٹر  کے سامنے کا حصہ  (Front of the Computer)

(الف) پاور آن / آف (Power on/off)

عام طور پر کمپیو ٹر میں سامنے کی طرف بجلی کا آن / آف  سوئچ ہو تاہے کبھی کبھی یہ سوئچ کمپیو ٹر کے ایک سائڈ میں یا پیچھے  کی طرف بھی لگا ہو تا ہے ۔ یہ اس بات پر منحصر کرتا ہے کہ کمپیوٹر کس کمپنی کا بنا ہے اور اس کا کون سا ماڈل ہے ۔

(ب)  ری سیٹ  بٹن(Reset Button)

بجلی کے بغیر تعلق توڑنا ۔ اس بٹن کے ذریعہ آپ اپنے کمپیو ٹر کو دوبارہ چالو کر سکتے ہیں اگر کمپیو ٹر بغیر کسی وجہ کے آپ کےکسی کمانڈ کا جواب  نہیں  دیتا  تو آپ ری سیٹ بٹن کا استعمال کر سکتے ہیں ۔اور کمپیو ٹر کو دوبارہ اسٹارٹ کر سکتے ہیں ۔ ری سیٹ بٹن  کا استعمال کرنے سے جو کام آپ اب تک  کر چکے ہیں ان پر پانی پھر جاتا ہے ۔اس لئے اس کا استعمال بہت مجبو ری میں ہی کرنا چاہئے ۔

(ج) ٹر بو بٹن (Turbo Button)

کچھ پرسنل کمپیو ٹر میں رفتار قابو کرنے کے لئے سہو لت ہوتی ہے اگر آپ  کے کمپیو ٹر میں ٹربو (Turbo) بٹن ہے تو اسے دبانے پر کمپیوٹر سب سے تیز رفتار  سے کام کرتا ہے عام طور سے ٹربو بٹن کو آن  ہی رکھا جاتا ہے  تاکہ کمپیو ٹر تیز رفتا ر سے کام کرے  لیکن اب P III میں ٹربو بٹن نہیں آ تا ہے کیو نکہ کمپیو ٹر کی  رفتار  گزشتہ پانچ سال کے مقابلے  میں دس گنا  سے بھی  زیادہ تیز ہوا ہے آج سے پانچ سال پہلے سی پی یو کی رفتار ۶۶ سے ۱۳۳ میگا ہارٹز کے درمیان ہوا کرتی تھی جبکہ آج2GHZ    کا سی پی یو بازار میں دستیاب ہے۔

(د) کلیدی قفل (Key Lock)

 اس کےکلید کو  آف کر دینے پر  تختہ کلید کام کرنا بند کر دیتا ہے لہذا یہ کمپیو ٹر کی حفاظت  کرتا ہے کیو نکہ اب آپ اس پر کوئی کام نہیں کر سکتے ۔

 (ر ) ما نیٹر (Monitor)

 ایک پرسنل کمپیو ٹر کا مانیٹر ٹیلی ویزن(TV) کی طرح ہو تا ہے  جس پر کیرکٹر (Character) اور گرافکس (Graphics) ایک رنگ میں یا رنگین ظاہر ہو تاہے ۔ مانیٹر کے پردے پر جو تصویر دکھائی دیتی ہے وہ چھو ٹے چھوٹے  نقطوں سے بنے ہو تے ہیں ۔ جنہیں  پکسل (Pixels) کہتے ہیں  تختہ کلید (Keyboard)  پر جو کچھ ٹائپ کیا جاتاہے وہ اسکرین پر ظاہو ہو جاتا ہے ۔

تختہ کلید (Keyboard)

تختہ کلید ایک ایسا آلہ ہے جس کے ذریعہ کمپیو ٹر احکامات  دئے جاتے ہیں  کمپیو ٹر کا کی بورڈ  ٹائپ رائٹر  کے کی بورڈ سے تقریبا ملتا جلتا  ہو تا ہے لیکن ذیل کی دی  گئیں کچھ اضافی کلید بھی ہو تی ہیں ۔

  • تیر (Arrow)اور دوسری چلنے والی خاص کلید (Home, End, Page Up &Page Down)
  • فنکشن(Function)کلید (F1سے F12تک)
  • متن درستگی (Text Editing) کلید (Alt, Del, Backspace)
  • انقالی یا منتقلی کلید یں (Modifier Keys)
  • انٹر کلید (Enter key)
  • کچھ خاص کلید یں (Print Screen, Scroll, Pause)
  • ایل ای ڈی اسٹیٹس انڈیکیٹر (LED Status indicator)

کمپیو ٹر ایک تعارف

Post Author:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *