Site Loader
https://www.urducomputer.com

کمپیو ٹر کے اقسام (Type of computers)کمپیو ٹر کے استعمال کے بارے میں طرح طرح کے خیالات ہیں  کچھ لوگ الٰہ  دین کا چراغ سمجھتے ہیں  کچھ لوگ  اسے جادوئی  بکسہ سمجھتے ہیں  کچھ خیا لات اس کی عقلمندی کو لیکر بھی ہیں  کمپیو ٹر کے بارے میں یہ سمجھ  لینا بہت ضروری ہے  کہ  کمپیوٹر انسانی دماغ کی ہی اُپج ہے اور وہ صرف اتنے ہی کام کر سکتا ہے جتنا آپ اسے کہیں گے اس کے  یہ بھی صحیح ہے کہ وہ  اوسط شخص سے ہزار گنازیادہ  تیزی  سے کر سکتا ہے  اور بھی  بغیر تھکے  اور اپنی طرف   سے بغیر کوئی غلطی کئے ۔

کمپیوٹرکی بے شمار قسمیں ہیں  اور ضمنی قسمیں ہیں  لیکن عوام کا جس قسم کے کمپیو ٹر سے سامنا ہو تا ہے وہ الیکٹرانک  ڈیزیٹل  پرسنل کمپیو ٹر ہوتے ہیں  الیکٹرانک کمپیو ٹر کی تین قسمیں ہیں ۔

  1. اینا لوگ کمپیو ٹر ( Analogue computer )
  2. ڈیزٹیل کمپیو ٹر(Digital computer)
  3. ہائی بریڈ کمپیو ٹر (Hybrid computer)

اینا لوگ کمپیو ٹر کچھ خاص قسم کے کمپیوٹر ہیں جن کا استعمال کسی طبیعاتی رد عمل  کا ماڈل بنا کر اس رد عمل کو ہمیشہ  یکسانیت کے ساتھ جاری رککھنے کے احکام  دینے کے لئے  ہو تا ہے اس طرح کے کمپیو ٹر اب صرف کارخنے تک محدود رہ گئے  ہیں ۔

ڈیزیٹل  کمپیو ٹر ہی وہ کمپیو ٹر ہیں جو کروڑوں کی تعداد میں عوام کی خدمت دنیا کے کونے کونے میں کر رہے ہیں اور تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں ۔

ہائی بریڈ کمپیو ٹر مذکورہ  دونوں طرح کے کمپیو ٹر  کے اعلی خصوصیت جو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہیں ۔

ڈیز یٹل کمپیوٹر خاص طور سےچار قسم کے ہوے ہیں۔

ما ئیکر و کمپیوٹر

منی کمپیوٹر

مین فر یم کمپیوٹر

سپر کمپیوٹر

ان میں ما ئیکر وکمپیوٹر جنہیں آج کل عرف ما ئیکر و کہا جا تا ہے سب سے زیادہ استعمال میں ہیں کیو نکہ یہ بہت چھوٹے حجم کے اور عام تجارت  پیشہ آدمی کی صلاحیت کے تحت آتےہیں۔ مائیکرو کمپیو ٹر بھی چار طرح کے ہو تے ہیں

پرسنل کمپیو ٹر

ہوم کمپیو ٹر

ایجو کشنل کمپیو ٹر

الیکٹرانک  ڈائری یا بریف کیس کمپیو ٹر

۱۹۸۰  میں کمپیو ٹر  بنا نے والی دنیا کی سب سے  بڑی  فرم آئی بی ایم (I BM)  نے ٹی وی جیسے مانیٹر کے ساتھ پر سنل  کمپیو ٹر  جاری کیا  بعد میں اس کی نقل میں سینکڑوں کمپنیو ں نے اپنے اپنے  برنڈ والے  پرسنل کمپیوٹر بنائے   جو کہ آئی بی ایم کے مطابق (IBM Compatible) کہلائے ۔ آٹو میٹک بزنس مشین کے میفان میں آئی بی ایم کا دبدبہ تو پہلے سے ہی تھا  پرسنل کمپیوٹر  نے آئی بی ایم کن چوٹی پر پہنچا دیا  بڑے حجم میں تقریبا سبھی مین فریم آئی بی ایم کے ذریعہ  ہی تیار کئے گئے ۔ پرسنل کمپیو ٹر سیریز کی سب سے بڑی خصو صیات  ان کا آپس میں مطابقت (Compatibility) اور ان پر چل سکنے والے سافٹ ویئروں کا ہزاروں کی تعداد میں دستیا  ب ہونا۔ اگر ہم گراموفون کو ہارڈ ڈسک کہیں تو اس میں استعمال ہونے والے ریکارڈوں کے اندر ریکارڈ کئے گانوں کو سافٹ ویئر کہہ سکتے ہیں ۔  آی بی ایم نے اپنی پرسنل کمپیو ٹر سیریز کیلئے ہزاروں سافٹ تیار کرائے۔ کمپیو ٹر پر ہر طرح کے کاموں کیلئے سافٹ ویئر بنائے گئے ۔ کسی سافٹ وئیر   کی مدد س ورڈ پرسیسنگ کے کام کئے جا سکتے تو تسی دیگر سے فہرست سے بھرے دستاویز کا کام ۔ ڈرائنگ بنانے کیلئے الگ  سافٹ ویئر ہیں تو ترجمہ کیلئے الگ ۔

آئی بی ایم سےٹکر لینے والی  درسری  سیریز ہے  ایپل(Apple)  لیکن ایپل  کمپیو ٹر کا زیادہ استعمال ڈی ٹی پی (Desk Top Publishing) کیلئے ہو تا ہے ۔ ایپل سیریز کے کمپیوٹر نے اشاعت / طباعت کے میدان میں اپنا خاص مقام بنا لیا ہے فن اشاعت / فن طبا عت سے متعلق سبھی طرح کی سہولتیں ڈی ٹی پی سافٹ ویئروں اِن پیج ، پیج میکر میں موجو د ہیں کئی زبان اور خطوط میں طرح طرح کے اسٹا ئیلوں میں مضامین کو سنواراجا سکتا ہے اور سبھی طرح کے گرافک کام کئے جا سکتے ہیں ۔جسٹ(Gist) سافٹ ویئر کے ذریعہ دنیا کے کسی بھی  خط میں  الفاظ کا تبادلہ اور آرز کے مطابق تبدیلی  کے کام کئے جا سکتے ہیں ۔ پرسنل کمپیو ٹر  کی سب سے بڑی خصو صیت ہے  ان کا ارزاں ہونا ۔ پرسنل کمپیو ٹر تین طرح کے ہوتے ہیں  پی سی ، پی سی  ایکس ٹی ، اور پی سی اے ٹی ۔ پی سی صرف ابتدائی استعمال کے لئے بنا ئے گئے ہیں ۔ زیادہ تر سافٹ وئیر ان پر نہیں چلا ئے جا سکتے    ۔ پی سی ایکس ٹی (PC-XT) چھوٹے  تاجروں اور صنعت کاروں کیلئے بنا ئے گئے ہیں اعلیٰ سطح کے کاموں کے لئے پی سی اے ٹی (PC-AT)  کی ضرورت  ہو تی ہے ۔ ۱۹۹۳ میں پاور پی سی سیر یز جاری  ہوا تھا جو آج بھی منی  سپر کمپیو ٹر کے نام سے جاتا ہے  لیکن اس کا چلن  اب کم ہو گیا ہے کیو نکہ اب مزید  تیزرفتار کی سہولتیں دستیاب ہو گئی ہیں ۔

how work computer کمپیو ٹر اپنا کام کیسے کرتا ہے؟
how work computer کمپیو ٹر اپنا کام کیسے کرتا ہے؟

کسی بھی کتا ب ، لغت یالرننگ کورس ،مذہبی کتاب جو بار بار پڑھے جاتے ہیں  اور اس میں تبدیلی نہیں ہوتی  سی ڈی روم کے ذریعہ آسانی سے ڈسک ٹاپ پر پڑھا  سیکھا اور دیکھا جا سکتا ہے ضخیم سے ضخیم کتاب جس کو رکھنے کیلئے کافی جگہ اور اٹھانے ، پڑھنے کیلئے کافی وقت اور محفوظ رکھنے کیلئے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے بہت ہی آسانی سے ڈی  روم میں محفوظ رکھا جا سکتا ہے  جس کا وزن اور حجم کسی بھی  دستا ویز کے مقابلے میں ہزاروں گنا کم ہو تا ہے  اور اس کے ضائع ہو نے کا بالکل ہی خوف نہیں  ہوتا ۔ ایک ڈیٹا اسٹورج والی سی ڈی میں اب تقریبا سات سو میگا بائٹ کگہ ہو تی ہے آج سے دس سال پہلے  اس سائز میں ہارڈ ڈسکیں دستیاب ہو ا کر تی تھیں  جبکہ آج صورت حال بالکل مختلف ہے

Post Author:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *